banner image

Home ur Surah Al Qamar ayat 29 Translation Tafsir

اَلْقَمَر

Al Qamar

HR Background

فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ(29)

ترجمہ: کنزالایمان تو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا تو اس نے لے کر اس کی کوچیں کاٹ دیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا: تو اس نے (اونٹنی کو)پکڑا پھر (اس کی) کونچیں کاٹ دیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ: تو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا۔} قومِ ثمود ایک عرصہ تک اس طریقے پر قائم رہی ،پھر انہیں اپنی چراگاہوں میں اور مویشیوں پر پانی کی تنگی کی وجہ سے افسوس ہوا تو وہ لوگ اونٹنی کو قتل کرنے پر متفق ہو گئے اور ا س کام کے لئے اپنے ساتھی کو پکارا جس کا نام قدار بن سالف تھا، تو اس نے اونٹنی کوپکڑا اور تیز تلوار سے اس کی کونچیں کاٹ دیں اور اسے قتل کر  ڈالا۔( جلالین مع صاوی، القمر، تحت الآیۃ: ۲۹، ۶ / ۲۰۶۷، ملخصاً)