banner image

Home ur Surah Al Qamar ayat 30 Translation Tafsir

اَلْقَمَر

Al Qamar

HR Background

فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ(30)

ترجمہ: کنزالایمان پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور ڈر کے فرمان ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ: تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا؟} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ میرا عذاب اور  میرے ڈرکے فرمان جو عذاب نازل ہونے سے پہلے ان کے پاس میری طرف سے آئے تھے اور اپنے موقع پر واقع ہوئے وہ کیسے ہوئے۔( جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۳۰، ص۴۴۲)

          دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے کفارِ قریش! جب میں نے قومِ ثمود کو عذاب دیا تو انہیں  میرا عذاب دینا کیسا ہوا؟ کیا میں  نے انہیں  زلزلے سے ہلاک نہیں  کیا اور میں  نے جس عذاب سے انہیں  ہلاک کیا اس سے بعد والی امتوں کو  میرا ڈرانا کیسا ہوا!( تفسیر طبری، القمر، تحت الآیۃ: ۳۰، ۱۱ / ۵۶۱)