banner image

Home ur Surah Al Qamar ayat 46 Translation Tafsir

اَلْقَمَر

Al Qamar

HR Background

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ(46)

ترجمہ: کنزالایمان بلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت نہایت کڑی اور سخت کڑوی۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ ان کا وعدہ قیامت ہے اور قیامت سب سے زیادہ سخت اور سب سے زیادہ کڑوی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ: بلکہ ان کا وعدہ قیامت ہے۔}  یعنی بدر کی شکست کفارِ مکہ کا پورا عذاب نہیں  بلکہ اس عذاب کے بعد انہیں  قیامت کے دن اصل عذاب کا وعدہ ہے اور قیامت سب سے زیادہ سخت اور سب سے زیادہ کڑوی ہے کہ دُنْیَوی عذاب کے مقابلے میں  اس کا عذاب بہت زیادہ سخت ہے کیونکہ دُنْیَوی عذاب جیسے قید ہونا،قتل ہونا اور شکست کھانا وغیرہ تو اُخروی عذاب کی ایک جھلک ہے۔( روح البیان، القمر، تحت الآیۃ: ۴۶، ۹ / ۲۸۲-۲۸۳)