banner image

Home ur Surah Al Qamar ayat 51 Translation Tafsir

اَلْقَمَر

Al Qamar

HR Background

وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ(51)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک ہم نے تمہاری وضع کے ہلاک کردئیے تو ہے کوئی دھیان کرنے والا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ہم نے تمہارے جیسے (بہت سے گروہ)ہلاک کردئیے تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ: اور بیشک ہم نے تمہارے جیسے (بہت سے گروہ)ہلاک کردئیے۔}اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جھٹلانے والے کفارِ قریش سے فرمایا کہ اے کفارِ قریش!بے شک ہم نے پہلی امتوں میں سے بہت سے کفار کے گروہ ہلاک کردئیے ہیں، وہ بھی تمہاری طرح اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرتے اور اس کے رسولوں کو جھٹلاتے تھے تو تم میں کوئی ایساشخص ہے جو ان کے انجام سے عبرت اور نصیحت حاصل کرے۔(تفسیر طبری،  القمر،  تحت الآیۃ: ۵۱، ۱۱ / ۵۷۰)