banner image

Home ur Surah Al Qasas ayat 84 Translation Tafsir

اَلْقَصَص

Al Qasas

HR Background

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَاۚ-وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزَى الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(84)

ترجمہ: کنزالایمان جو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر ہے اور جو بدی لائے تو بدکام والوں کو بدلہ نہ ملے گا مگر جتنا کیا تھا۔ ترجمہ: کنزالعرفان جو نیکی لائے گااس کے لیے اس سے بہتربدلہ ہے اور جو برائی لائے توبراکام کرنے والوں کو اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا جتنا وہ کرتے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا: جو نیکی لائے گااس کے لیے اس سے بہتربدلہ ہے۔} یعنی قیامت کے دن جو شخص ایمان اور نیک اعمال لے کر بارگاہِ الٰہی میں  حاضر ہو گا تو اس کے لئے اس نیکی سے بہتر بدلہ ہے کہ اسے ایک نیکی کا ثواب کم ازکم دس گنا ملے گا اور زیادہ کی کوئی حد نہیں  ،پھر یہ ملنے والا ثواب دائمی ہے ، کبھی فنا نہ ہو گا اور یہ ثواب اس کے خیال و گمان سے بالا تر ہو گا اور جو برے اعمال لے کرحاضر ہو گا تو براکام کرنے والوں  کو اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا جتنا وہ کرتےتھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت سے اسے اس کے گناہوں  کے مطابق ہی سز املے ،گی اس میں  اضافہ نہ ہو گا۔( روح البیان، القصص، تحت الآیۃ: ۸۴، ۶ / ۴۳۹)