banner image

Home ur Surah Al Qiyamah ayat 10 Translation Tafsir

اَلْقِيَامَة

Al Qiyamah

HR Background

یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ(10)كَلَّا لَا وَزَرَﭤ(11)

ترجمہ: کنزالایمان اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں ۔ ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس دن آدمی کہے گا: بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ ہرگز نہیں ،کوئی پناہ نہیں ہوگی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ: اس دن آدمی کہے گا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کا انکار کرنے والا انسان جب قیامت کے ان اَحوال کو دیکھے گاتو کہے گا:میں  اس نازل ہونے والی ہَولناکی سے بچنے کے لئے کس طرف بھاگ کر جاؤں ؟اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ وہاں  بھاگ جانا اسے کوئی فائدہ نہیں  دے گا کیونکہ اس طرح اسے نجات نہیں  مل جائے گی اور اس دن نہ ہی پہاڑ یا قلعہ وغیرہ ایسی کوئی پناہ ہوگی جہاں  جا کر وہ اللّٰہ تعالیٰ کے آجانے والے حکم سے بچ سکے۔( تفسیر طبری، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۱، ۱۲ / ۳۳۳، ملخصاً)