banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 11 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

اُولٰٓىٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ(11)فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ(12)

ترجمہ: کنزالایمان وہی مقرب بارگاہ ہیں ۔ چین کے باغوں میں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہی قرب والے ہیں ۔ نعمتوں کے باغوں میں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اُولٰٓىٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ: وہی قرب والے ہیں ۔}یہاں سے ان تینوں اَقسام کے لوگوں کی جزا بیان فرمائی گئی اور سب سے پہلے آگے بڑھ جانے والوں کی جزابیان کرتے ہوئے اس آیت اورا س کے بعد والی آیت میں ارشاد فرمایا کہ وہی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مُقَرّب درجات والے ہیں اور وہ نعمتوں کے باغوں میں ہوں گے۔( تفسیر سمرقندی،  الواقعۃ، تحت الآیۃ:۱۱-۱۲، ۳ / ۳۱۴)