banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 25 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًا(25)اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا(26)

ترجمہ: کنزالایمان اس میں نہ سُنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری ۔ ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے اورنہ کوئی گناہ کی بات ۔ مگر سلام سلام کہنا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا: اس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنت میں کوئی ناگوار اور باطل بات ان کے سننے میں نہ آئے گی البتہ وہ ہرطرف سے سلام سلام کا قول ہی سنیں گے کہ جنتی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گے،فرشتے اہلِ جنت کو سلام کریں گے اور اللہ ربُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے اُن کی جانب سلام آئے گا۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶، ۴ / ۲۱۸، مدارک، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶، ص ۱۲۰۰، ملتقطاً)