banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 40 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ(39)وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَﭤ(40)

ترجمہ: کنزالایمان اگلوں میں سے ایک گروہ۔ اور پچھلوں میں سے ایک گروہ ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پہلے لوگوں میں سے ایک بڑاگروہ ہے۔ اور بعدوالے لوگوں میں سے بھی ایک بڑاگروہ ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ: پہلے لوگوں  میں  سے ایک بڑاگروہ ہے۔}  اس سے پہلے رکوع میں  آگے بڑھ جانے والے اور بارگاہِ الٰہی کے مُقَرّب بندوں  کی دو جماعتوں  کا ذکر کیا گیا تھا اور یہاں  اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  دائیں  جانب والوں  کے دو گروہوں  کا بیان کیا گیا ہے کہ وہ اس اُمت کے پہلوں  اور بعد والوں  دونوں  گروہوں  میں  سے ہوں  گے، پہلا گروہ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ ہیں  اور بعد والوں  سے قیامت تک کے صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے بعد والے مراد ہیں ۔