banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 41 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِﭤ(41)

ترجمہ: کنزالایمان اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بائیں جانب والے کیا بائیں جانب والے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ: اور بائیں  جانب والے۔} اہلِ جنت کے دو گروہوں  کا حال اور ان کی جزا بیان کرنے کے بعد اب اہلِ جہنم کے گروہ کا حال اور اس کا انجام بیان کیا جا رہاہے ،چنانچہ اس آیت میں ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جن کے نامۂ  اعمال بائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے،بدبختی میں ان کا حال عجیب ہے۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۴۱، ۴ / ۲۲۰، ملخصاً)