banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 44 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍ(42)وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍ(43)لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ(44)

ترجمہ: کنزالایمان جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں ۔ اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں ۔ جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی۔ ترجمہ: کنزالعرفان شدید گرم ہوا اور کھولتے پانی میں ہوں گے۔ اورشدید سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے ۔ جو ( سایہ) نہ ٹھنڈا ہوگا اورنہ آرام بخش۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فِیْ سَمُوْمٍ: شدید گرم ہوا میں ۔ } اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات میں بائیں جانب والوں کے تقریباً چار عذاب بیان فرمائے گے ۔(1) وہ جہنم کے اندر ایسی شدید گرم ہوا میں ہوں گے جو کہ مَساموں میں داخل ہو رہی ہو گی۔ (2)وہ وہاں کَھولتے پانی میں ہوں گے ۔(3)اس میں شدید سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے ۔(4) وہ سایہ عام سایوں کی طرح نہ ٹھنڈا ہوگا اورنہ ہی خوش منظر اور آرام بخش۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ : ۴۲-۴۴، ۴ / ۲۲۰، جلالین، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۴۲-۴۴، ص ۴۴۷، ملتقطاً)