banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 70 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ(70)

ترجمہ: کنزالایمان ہم چاہیں تو اُسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے پھر تم کیوں شکر نہیں کرتے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا: اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے۔} ارشاد فرمایا کہ اگر ہم چاہتے تو اس پانی کو سخت کھاری کردیتے ،اور ایسا ہو جاتا تو تم نہ اسے پی سکتے تھے ،نہ اس سے شجر کاری اور کھیتی باڑی کر سکتے تھے ۔یہ تم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے تمہاری معاشی بہتری،تمہارے فائدے اور پینے کے لئے میٹھا پانی نازل فرمایا اور تمہیں  نقصان سے بچانے کے لئے کھاری پانی نازل نہ فرمایاتو پھر تم اللہ تعالیٰ کی نعمت اور اس کے احسان و کرم کا کیوں  شکر نہیں  کرتے؟( تفسیر طبری، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۰، ۱۱ / ۶۵۵، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۰، ۴ / ۲۲۲، ملتقطاً)