banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 91 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ(90)فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِﭤ(91)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر د ہنی طرف والوں سے ہو۔ تو اے محبوب تم پر سلام ہے د ہنی طرف والوں سے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو۔ تو (اے حبیب!) تم پردائیں جانب والوں کی طرف سے سلام ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ: اور اگر وہ دائیں  جانب والوں  میں سے ہو۔} اس آیت اورا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا دائیں  جانب والوں  میں  سے ہو تو اے اَنبیاء کے سردار! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ ان کا سلام قبول فرمائیں  اور ان کے لئے غمگین نہ ہوں  وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے سلامت اور محفوظ رہیں  گے اور آپ ان کو اسی حال میں  دیکھیں  گے جو آپ کو پسند ہو۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۰-۹۱،۴ / ۲۲۵)

            بعض مفسرین نے ان آیات کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں  کہ اگر مرنے والا دائیں  جانب والوں  میں  سے ہو تو اے دائیں  جانب والے! موت کے وقت اور اس کے بعد تمہارے ساتھی تم پر سلام بھیجیں  گے۔( روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۰-۹۱، ۹ / ۳۴۱ )