banner image

Home ur Surah Al Yusuf ayat 1 Translation Tafsir

يُوْسُف

Yusuf

HR Background

الٓرٰ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِﭦ(1)

ترجمہ: کنزالایمان یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔ ترجمہ: کنزالعرفان ’’الر‘‘، یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ تِلْكَ:یہ۔} یعنی اس سورت میں جو آیات بیان ہوئیں یہ روشن کتاب یعنی قرآنِ مجید کی آیتیں ہیں۔ مبین کا معنی ہے روشن و ظاہر کردینے والی۔ قرآنِ پاک کا مبین ہونا یوں ہے کہ اس کا اپنی مثل لانے سے عاجز کر دینے والا ہونا ظاہر ہے نیز اس کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونا واضح ہے نیز اس کے معانی روشن اور و اضح ہیں کہ قرآنی آیات کے معانی اہلِ علم سے پوشیدہ نہیں نیز اس قرآن میں حلال و حرام،حدود و تعزیرات کے اَحکام صاف بیان فرمائے گئے ہیں اور ایک قول یہ ہے کہ اس میں سابقہ امتوں ،ان کے نبیوں اور رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے اَحوال روشن طور پر مذکورہیں اور اس میں حق و باطل کو ممتاز کردیا گیا ہے۔(مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۱، ص۵۱۹، خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۱، ۳ / ۲، ملتقطاً)