banner image

Home ur Surah An Naba ayat 4 Translation Tafsir

اَلنَّبَا

An Naba

HR Background

كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ(4) ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ(5)

ترجمہ: کنزالایمان ہاں ہاں اب جان جائیں گے۔ پھر ہاں ہاں جان جائیں گے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان خبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔ پھرخبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ: خبردار! وہ جلد جان جائیں  گے۔} اس آیت اور اس  کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا کہ کفار جیسی باتیں  کر رہے ہیں  در حقیقت ویسا ہے نہیں  اور جب قیامت کے دن اصل حقیقت کھل کر سامنے آ جائے گی تو اس وقت یہ اپنے انکار کا انجام جان جائیں  گے، یہ پھر خبردار ہو جائیں  کہ اس وقت وہ اپنے انکار کا انجام جان جائیں  گے۔( خازن، النّبأ، تحت الآیۃ: ۴-۵، ۴ / ۳۴۶)