banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 46 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَ(46)

ترجمہ: کنزالایمان یا انہیں چلتے پھرتے پکڑ لے کہ وہ تھکا نہیں سکتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا انہیں چلتے پھرتے پکڑ لے تو وہ اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ:یا انہیں  چلتے پھرتے پکڑ لے۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ کیا وہ اس بات سے ڈرتے نہیں  کہ اللّٰہ تعالیٰ سفر کی حالت میں  ان پر عذاب نازل کر دے کیونکہ جس طرح اللّٰہ تعالیٰ انہیں  ان کے شہروں  میں  ہلاک کرنے پر قادر ہے، اسی طرح سفر کے دوران بھی انہیں  ہلاک کرنے پر قادر ہے،وہ کسی دور دراز کے علاقے میں  جاکر اللّٰہ تعالیٰ کو عاجز نہیں  کر سکتے بلکہ وہ جہاں  بھی ہوں  اللّٰہ تعالیٰ ان پر عذاب نازل کر سکتا ہے۔(تفسیرکبیر، النحل، تحت الآیۃ: ۴۶، ۷ / ۲۱۲)دوسری تفسیر یہ ہے کہ کیا وہ اس بات سے ڈرتے نہیں  کہ اللّٰہ تعالیٰ رات اوردن میں  بلکہ ہر ایک حال میں  ان کی پکڑ کرنے پر قادر ہے اور وہ فرار ہو کر اللّٰہ تعالیٰ کو عاجز نہیں  کر سکتے بلکہ اللّٰہ تعالیٰ ان پر ہر طرح سے قادر ہے۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۴۶، ۳ / ۱۲۴)