banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 6 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ(6)

ترجمہ: کنزالایمان اور تمہارا ان میں تجمل ہے جب انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کو چھوڑتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تمہارے لئے ان میں زینت ہے جب تم انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کیلئے چھوڑتے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ:اور تمہارے لئے ان میں  زینت ہے ۔} یعنی جب تم ان جانوروں  کو شام کے وقت چراگاہوں  سے واپس لاتے ہو اور جب صبح کے وقت انہیں  چرنے کے لئے چھوڑتے ہو تو اس وقت ان جانوروں  کی کثرت اور بناوٹ دیکھ کر تمہیں  خوشی حاصل ہوتی ہے اور لوگوں  کی نگاہوں  میں  تمہاری عزت، وجاہت اور مقام و مرتبہ بڑھ جاتا ہے۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۶، ۳ / ۱۱۴، ملخصاً)  جیسے ہمارے زمانے میں  صبح کسی کے گھر سے اعلیٰ درجے کی گاڑی نکلے اور شام کو واپس آئے تو لوگوں  کی نظر میں  اس کی بڑی قدر ہوتی ہے۔