banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 67 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

وَ مِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِیْلِ وَ الْاَعْنَابِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًاؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ(67)

ترجمہ: کنزالایمان اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں سے کہ اس سے نبیذ بناتے ہو اور اچھا رزق بیشک اس میں نشانی ہے عقل والوں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں سے کوئی پھل وہ ہے کہ اس سے تم نبیذ اور اچھا رزق بناتے ہو بیشک اس میں عقل مند لوگوں کیلئے نشانی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِیْلِ وَ الْاَعْنَابِ:اور کھجور اور انگور کے پھلوں  میں  سے۔} اِس آیت میں  رزقِ الہٰی کے کچھ دوسرے خزانوں  کا بیان کیا گیا جنہیں  ان کی اصل حالت میں  بھی استعمال کیا جاتا ہے اور انسانی محنت کے بعد والی حالت میں  بھی استعمال کیا جاتا ہے چنانچہ فرمایا کہ اے لوگو! تم جوکھجور اور انگور کے بعض پھلوں  کے رس سے نبیذ بنا کر پیتے ہو اور اچھا رزق یعنی چھوہارے ،کشمش، سرکہ اورمُنَقّٰی بناتے ہو اس میں  بھی تمہارے لئے غورو فکر کا مقام ہے کہ یہ بھی اللّٰہ تعالیٰ کی بندوں  پر عظیم نعمت ہے اور یہی اللّٰہ کریم کی عظمت و شانِ تخلیق کی بھی دلیل ہے کہ وہی تمام چیزوں کا خالق ہے اوروہی ہر کام کی تدبیر فرمانے والا ہے۔