banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 86 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِیْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَۚ-فَاَلْقَوْا اِلَیْهِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَ(86)

ترجمہ: کنزالایمان اور شرک کرنے والے جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے کہیں گے اے ہمارے رب یہ ہیں ہمارے شریک کہ ہم تیرے سوا پوجتے تھے تو وہ ان پر بات پھینکیں گے کہ تم بیشک جھوٹے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور مشرک جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے: اے ہمارے رب! یہ ہمارے وہ شریک ہیں جن کی ہم تیرے سوا عبادت کیا کرتے تھے تو وہ ان کی طرف (اپنی)بات پھینک دیں گے کہ تم بیشک جھوٹے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ:اورمشرک جب اپنے شریکوں  کو دیکھیں  گے۔} یعنی جب اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے والے قیامت کے دن بتوں  وغیرہ ان چیزوں  کو دیکھیں  گے جن کی عبادت کیا کرتے تھے تو وہ اس وقت کہیں  گے’’ اے ہمارے رب! یہ ہمارے وہ شریک ہیں  جن کی ہم تیرے سوا عبادت کیا کرتے تھے۔وہ شریک کہیں  گے ’’اے مشرکو! بے شک تم جھوٹے ہو ، ہم نے تمہیں  اپنی عبادت کی دعوت نہیں  دی تھی۔( تفسیرطبری، النحل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۷ / ۶۳۱)