banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 87 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَىٕذِ ﹰالسَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ(87)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس دن اللہ کی طرف عاجزی سے گریں گے اور ان سے گم ہوجائیں گی جو بناوٹیں کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ مشرک اس دن اللہ کی طرف صلح کی پیشکش کریں گے اور ان کی خود ساختہ باتیں ان سے گم ہوجائیں گی ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَىٕذِ ﹰالسَّلَمَ:اور وہ مشرک اس دن اللّٰہ کی طرف صلح کی پیشکش کریں  گے۔} مشرکین دنیا میں  اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت اورفرمانبرداری سے منہ موڑ تے رہے جبکہ قیامت کے دن وہ اللّٰہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہونا چاہیں  گے لیکن یہ فرمانبرداری انہیں  کوئی نفع نہ دے گی اورجب مشرکوں  کے معبود انہیں جھوٹا قرار دے کر ان سے اپنی براء ت کا اظہار کریں  گے تواس وقت مشرکین کی من گھڑت باتیں  کہ یہ معبود اُن کے مددگار ہیں  اور ان کی شفاعت کریں  گے، بے کار اور باطل ہوجائیں  گی ۔( جلالین مع صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۸۷، ۳ / ۱۰۸۵، مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۸۷، ص۶۰۵، ملتقطاً)