banner image

Home ur Surah An Najm ayat 18 Translation Tafsir

اَلنَّجْم

An Najm

HR Background

لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى(18)

ترجمہ: کنزالایمان بے شک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک اس نے اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى: بیشک اس نے اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں  دیکھیں ۔} یعنی بے شک حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے شب ِمعراج اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی اور عظیم نشانیاں  دیکھیں  اور ملک وملکوت کے عجائبات کو ملاحظہ فرمایا اور آپ کا علم تمام غیبی ملکوتی معلومات پر محیط ہوگیا۔( روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۱۸، ۹ / ۲۲۹، ۲۳۲)

            اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں :

سرِ عرش پر ہے تِری گزر دلِ فرش پر ہے تِری نظر

ملکوت و ملک میں  کوئی شے نہیں  وہ جو تجھ پہ عیاں  نہیں