banner image

Home ur Surah An Najm ayat 19 Translation Tafsir

اَلنَّجْم

An Najm

HR Background

اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى(19)وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى(20)

ترجمہ: کنزالایمان تو کیا تم نے دیکھا لات اور عزّیٰ۔ اور اس تیسری منات کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو (اے لوگو!) کیا تم نے لات اور عزیٰ دیکھا۔ اور ایک اور تیسری منات کو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى: تو کیا تم نے لات اور عزّیٰ دیکھا۔} یہاں  سے لوگوں  کو اللہ تعالیٰ کی وحدانیَّت کا اقرار کرنے اور شرک سے بچنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  لات ،عُزّیٰ اور مَنات کا ذکر ہوا،یہ ان بتوں  کے نام ہیں  جنہیں  مشرکین پوجتے تھے اور ا ن آیات میں  ارشاد فرمایا گیا کہ کیا تم نے ان بتوں  کوتحقیق اور انصاف کی نظر سے دیکھا ہے ؟اگر تم نے اس طرح دیکھا ہو تو تمہیں  معلوم ہوگیا ہوگا کہ یہ بت محض بے قدرت ہیں  اور اللہ تعالیٰ جو کہ قادر اور برحق معبود ہے اسے چھوڑ کر ان بے قدرت بتوں  کو پوجنا اور اس کا شریک ٹھہرانا کس قدر عظیم ظلم اور عقل و دانش کے خلاف ہے۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴ / ۱۹۵، جلالین، النجم، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ص۴۳۸، ملتقطاً)