banner image

Home ur Surah An Najm ayat 35 Translation Tafsir

اَلنَّجْم

An Najm

HR Background

اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى(35)

ترجمہ: کنزالایمان کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ: کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے۔} اس آیت کامعنی یہ ہے کہ کیا اس شخص کے پاس غیب کا علم ہے جس کے ساتھی نے اس کے اُخروی عذاب کو اپنے ذمے لیا ہے اور ا س غیب کے علم کی بنا پر اسے معلوم ہو گیا ہے کہ واقعی اس کا ساتھی اس کے گناہوں  کا بوجھ اٹھا لے گا اور ا س کے اُخروی عذاب کو اپنے ذمے لے لے گا۔ایساہر گز نہیں  ہے۔(جلالین، النجم، تحت الآیۃ: ۳۵، ص۴۳۹، تفسیر طبری، النجم، تحت الآیۃ: ۳۵، ۱۱ / ۵۳۱-۵۳۲، ملتقطاً)