banner image

Home ur Surah An Najm ayat 46 Translation Tafsir

اَلنَّجْم

An Najm

HR Background

وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰى(45)مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى(46)

ترجمہ: کنزالایمان اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ۔ نطفہ سے جب ڈالا جائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ اسی نے نر اور مادہ دو جوڑے بنائے۔ نطفہ سے جب اسے ڈالا جائے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ: اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب رحم میں  نطفہ ڈالا جائے تو اس نطفہ سے انسانوں  اورحیوانات کے نر اور مادہ دو جوڑے اللہ تعالیٰ نے ہی بنائے(روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۴۵-۴۶، ۹ / ۲۵۵)اس سے اللہ تعالیٰ کی قدرت معلوم ہوئی کہ سانچہ ایک ہے مگر اس میں بننے والے برتن مختلف ہیں  کہ ایک رحم، ایک ہی نطفہ مگر کبھی اس سے لڑکا بنتا ہے کبھی لڑکی،کبھی نر کبھی مادہ۔ سُبْحَانَ اللہ۔