banner image

Home ur Surah An Naml ayat 1 Translation Tafsir

اَلنَّمْل

An Naml

HR Background

طٰسٓ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَ كِتَابٍ مُّبِیْنٍ(1)

ترجمہ: کنزالایمان یہ آیتیں ہیں قرآن اور روشن کتاب کی۔ ترجمہ: کنزالعرفان طس، یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ طٰسٓ} یہ حروفِ مُقَطَّعات میں  سے ایک حرف ہے، اس کی مراد اللہ تعالٰی ہی بہتر جانتا ہے۔

{تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ: یہ قرآن کی آیتیں  ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ یہ سورت قرآن اوراس روشن کتاب کی آیتیں  ہیں  جو حق اور باطل میں  امتیاز کرتی ہے اور جس میں  علوم اور حکمتیں  امانت رکھی گئی ہیں ۔ یہاں  روشن کتاب سے مراد لوحِ محفوظ ہے یا اس سے مراد بھی قرآنِ پاک ہی ہے اور یہ قرآنِ مجید کی صفت ہے۔( جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۱، ص۳۱۷، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۱، ص۸۳۷، ملتقطاً)