ترجمہ: کنزالایمان
سلیمان نے فرمایا اے درباریوتم میں کون ہے کہ وہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہوکر حاضر ہوں ۔
ترجمہ: کنزالعرفان
سلیمان نے فرمایا: اے درباریو!تم میں کون ہے جو ان کے میرے پاس فرمانبردار ہوکر آنے سے پہلے اس کا تخت میرے پاس لے آئے۔
تفسیر: صراط الجنان
{قَالَ: فرمایا۔} جب بلقیس اتناقریب پہنچ گئی کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَام سے صرف ایک فرسنگ (یعنی تین میل) کا فاصلہ رہ گیا تو حضرت سلیمان عَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَام نے فرمایا: اے درباریو!تم میں سے کون ہے جو
ان لوگوں کے میرے پاس فرمانبردار ہوکر آنے سے پہلے بلقیس کا تخت میرے پاس
لے آئے۔تخت منگوانے سے آپ عَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَام کا مقصود یہ
تھا کہ اس کا تخت حاضر کرکے اسے اللہ
تعالٰی کی قدرت اور اپنی نبوت پر
دلالت کرنے والا معجزہ دکھادیں ۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَام نے چاہا کہ بلقیس کے آنے سے پہلے اس تخت کی وضع
بدل دیں اور اس سے اس کی عقل کا امتحان فرمائیں کہ وہ اپنا تخت پہچان
سکتی ہے یا نہیں ۔(خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۳۸،۳ / ۴۱۲، مدارک، النمل، تحت الآیۃ:
۳۸، ص۸۴۷، ملتقطاً)
سورت کا تعارف
سورۂ نمل
کا تعارف
مقامِ نزول:
سورۂ نمل مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( مدارک، سورۃ
النمل، ص۸۳۷)
رکوع اورآیات
کی تعداد:
اس میں 7 رکوع اور 93 آیتیں ہیں ۔
’’نمل ‘‘نام رکھنے کی وجہ
:
نَمْل کا معنی ہے چیونٹی،اور اس سورت کی آیت نمبر 18میں ایک چیونٹی کا ایک واقعہ
بیان کیاگیا ہے اس مناسبت سے ا س سورت کا نام ’’سورۂ نمل‘‘ رکھا گیا۔
مضامین
سورۂ نمل
کے مَضامین:
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں وہ اُمور بیان کئے گئے ہیں جن کا تقاضا یہ ہے کہ ہر شخص اللہتعالٰی پر ایمان لے آئے، اسے اپنا
رب اور اپنا واحد معبود مان لے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے، مرنے کے بعد
دوبارہ زندہ کئے جانے اور حشر ونشر کی تصدیق
کرے اور قرآن پاک کو اللہ تعالٰی کا کلام مانے،مزید اس میں یہ چیزیں
بیان کی گئی ہیں ۔
(1) …اس کی ابتداء میں قرآن پاک کے اوصاف
بیان کئے گئے،نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں کوجنت کی بشارت دی گئی
اور آخرت کا انکار کرنے والوں کو آخرت میں
سب سے بڑے نقصان اور برے عذاب کی وعید
سنائی گئی۔
(2) …یہ پانچ واقعات بیان کئے گئے ہیں ۔ (1) حضرت موسیٰعَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکا واقعہ۔(2)حضرت سلیمانعَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَاماورچیونٹی کا واقعہ۔(3)حضرت
سلیمانعَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَاماور ملکۂ بلقیس کا واقعہ۔(4) حضرت
صالح عَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَاماور ان کی
قوم کا واقعہ۔ (5) حضرت لوطعَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَاماور ان کی قوم کا واقعہ۔
(3) …اللہتعالٰی کے وجود اور ا س کی وحدانیت پر دلائل بیان کئے گئے کہ اس نے زمین و آسمان
اور بحر وبَر کو پیدا کیا، زمین کے خزانوں سے فائدہ اٹھانے کا انسان کو اِلہام کیا،خشکی
اور تری کی اندھیریوں میں انسان کو راہ دکھائی اور اسے کثیر رزق عطا
کیا۔یہ بتایاگیا کہ قیامت کی ہَولناکیاں اچانک آ جائیں گی، نیز اللہتعالٰی کے علم کی وسعت اور دن اور رات کے آنے جانے سے اللہ تعالٰی کی وحدانِیّت پر اِستدلال کیا گیا۔
(4) … مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور حشر و نشر
کا انکار کرنے والے مشرکین کا رد کیا گیا۔
(5) …قیامت کی چند علامات بیان کی گئی جیسے دَآبَّۃُ
الْاَرْضْ کا نکلنا،پہاڑوں کا اُڑنا اور صُور میں پھونک ماری جانا وغیرہ۔
(6) …قیامت کے دن لوگوں کی دو اَقسام اور ان کی جزاء بیان کی گئیں۔
مناسبت
سورۂ شعراء کے ساتھ مناسبت:
سورۂ نمل کی اپنے سے ماقبل سورت’’شعراء ‘‘ کے ساتھ ایک مناسبت
یہ ہے کہ ان دونوںسورتوںکی ابتداء میںقرآنِ پاک کا وصف بیان ہوا ہے۔ دوسری
مناسبت یہ ہے کہ سورۂ شعراء کی طرح سورۂ نمل میںبھی انبیاءِ کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکے
واقعات بیان ہوئے البتہ سورۂ نمل میںمزید حضرت سلیمان اور حضرت داؤدعَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا
واقعہ بیان کیا گیا تو گویا کہ سورۂ نمل سورۂ شعراء کا تتمہ ہے۔تیسری
مناسبت یہ ہے کہ ان دونوںسورتوںمیںانبیاءِ کرامعَلَیْہِمُ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے واقعات بیان کر کے حضور پُر نورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو کفار کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوںپر تسلی دی گئی ہے۔