banner image

Home ur Surah An Naml ayat 39 Translation Tafsir

اَلنَّمْل

An Naml

HR Background

قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِكَۚ-وَ اِنِّیْ عَلَیْهِ لَقَوِیٌّ اَمِیْنٌ(39)

ترجمہ: کنزالایمان ایک بڑا خبیث جن بولا کہ وہ تخت حضور میں حاضر کردوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں اور میں بیشک اس پر قوت والا امانت دار ہوں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ایک بڑا خبیث جن بولا کہ میں وہ تخت آپ کی خدمت میں آپ کے اس مقام سے کھڑے ہونے سے پہلے حاضر کردوں گا اور میں بیشک اس پر قوت رکھنے والا، امانتدار ہوں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ: ایک بڑا خبیث جن بولا۔} حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بات سن کرایک بڑا طاقتور خبیث جن بولا ’’ میں  وہ تخت آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خدمت میں  آپ کے اُس مقام سے کھڑے ہونے سے پہلے حاضر کردوں  گا جہاں  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام فیصلے کرنے کے لئے تشریف فرما ہیں  اور میں  بیشک اس تخت کو اٹھانے پر قوت رکھنے والا اورا س میں  لگے ہوئے جواہرات وغیرہ پر امانتدار ہوں ۔حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا: میں  اس سے جلدی چاہتا ہوں ۔( جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۳۲۰)

             مروی ہے کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایک مجلس منعقد کرتے تھے جس میں  صبح سے لے کر دوپہر تک آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مختلف معاملات کے فیصلے فرمایا کرتے تھے۔( خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۳۹، ۳ / ۴۱۲)