banner image

Home ur Surah An Naml ayat 66 Translation Tafsir

اَلنَّمْل

An Naml

HR Background

بَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ ﱄ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْهَا -بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوْنَ(66)

ترجمہ: کنزالایمان کیا ان کے علم کا سلسلہ آخرت کے جاننے تک پہونچ گیا کوئی نہیں وہ اس کی طرف سے شک میں ہیں بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا کافروں کا علم آخرت کے بارے میں مکمل ہوچکا ہے ؟ بلکہ وہ اس کی طرف سے شک میں ہیں بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{بَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ: کیا کافروں کا علم آخرت کے بارے میں  مکمل ہوچکا ہے؟} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کافروں کا علم آخرت کے بارے میں  مکمل ہوچکا اور انہیں  قیامت قائم ہونے کا علم ویقین حاصل ہوگیا جو وہ اس کا وقت دریافت کرتے ہیں ؟ حالانکہ ایساہر گز نہیں  بلکہ وہ تو اس کی طرف سے شک میں  ہیں ، انہیں  ابھی تک قیامت کے آنے کا یقین نہیں  ہے بلکہ وہ اس سے جاہل ہیں  اور بصیرت نہ ہونے کی وجہ سے قیامت کے دلائل کو سمجھ نہیں  سکتے۔( جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۶۶، ص۳۲۳، بیضاوی، النمل،تحت الآیۃ: ۶۶، ۴ / ۲۷۵، ملتقطاً)