banner image

Home ur Surah An Naziat ayat 27 Translation Tafsir

اَلنَّازِعَات

An Naziat

HR Background

ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُؕ-بَنٰىهَاﭨ(27)

ترجمہ: کنزالایمان کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا (تمہاری سمجھ کے مطابق) تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا ؟اسے اللہ نے بنایا ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ: کیا (تمہاری سمجھ کے مطابق) تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا؟} اللّٰہ تعالیٰ نے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے والوں  سے فرمایا کہ کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارے مرنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ کے لئے تمہیں  دوبارہ بنانا مشکل ہے یا آسمان کو بنانا؟اس کے جواب میں تم یہی کہو گے کہ آسمان جیسی بڑی اور مضبوط چیز پیدا کرنے کے مقابلے میں  انسان کو پیدا کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ وہ آسمان سے بہت چھوٹا اور کمزور ہے۔ تو جب تمہاری سمجھ کے مطابق تمہیں  مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنا اللّٰہ تعالیٰ پرزیادہ آسان ہے تو پھر تم اس کا انکار کیوں  کرتے ہیں  حالانکہ تم جانتے ہو کہ زمین و آسمان کو اللّٰہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور اس کا تم انکار بھی نہیں  کرتے۔( خازن، النّازعات، تحت الآیۃ: ۲۷، ۴ / ۳۵۱، ملخصاً)