banner image

Home ur Surah An Naziat ayat 33 Translation Tafsir

اَلنَّازِعَات

An Naziat

HR Background

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَا(28)وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَ جَ ضُحٰىهَا(29)وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا ﭤ(30)اَخْرَ جَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا (31) وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَا(32)مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْ ﭤ(33)

ترجمہ: کنزالایمان اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا۔ اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی۔ اور اس کے بعد زمین پھیلائی۔ اس میں سے اس کا پانی اور چارہ نکا لا۔ اور پہاڑوں کو جمایا ۔ تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا۔ اور اس کی رات کو تاریک کیا اور اس کے نورکوظاہر کیا ۔ اور اس کے بعد زمین پھیلائی۔ اس میں سے اس کا پانی اور اس کاچارہ نکا لا۔ اور پہاڑوں کو جمایا۔ تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کے لئے ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{رَفَعَ سَمْكَهَا: اس کی چھت اونچی کی۔} اس آیت اور اس کے بعد والی5آیات میں  آسمان اور زمین کی تخلیق کی کیفیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آسمان کو بنایا اور کسی ستون کے بغیر اس کی چھت اونچی کی ،پھر اسے ایسا ٹھیک کیا کہ اس میں  کہیں  کوئی خَلَل نہیں  اوراس کی رات کو تاریک کیا اور سورج کے نورکوظاہر فرما کر اس کی روشنی چمکائی اور اس کے بعد زمین پھیلائی جو پیدا تو آسمان سے پہلے فرمائی گئی تھی مگر پھیلائی نہ گئی تھی اوراس میں  سے چشمے جاری فرما کر اس کا پانی اور اس کاچارہ نکا لا جسے جاندار کھاتے ہیں  اور پہاڑوں  کو روئے زمین پرجمایا تاکہ اس کو سکون ہو اور جو کچھ زمین سے نکالا ہے وہ تمہارے اور تمہارے چوپایوں  کے فائدے کیلئے ہے۔( خازن،النّازعات،تحت الآیۃ:۲۸-۳۳، ۴ / ۳۵۱-۳۵۲، مدارک، النّازعات، تحت الآیۃ: ۲۸-۳۳، ص۱۳۱۹، جلالین، النّازعات، تحت الآیۃ: ۲۸-۳۳، ص۴۸۹، ملتقطاً)