banner image

Home ur Surah An Naziat ayat 8 Translation Tafsir

اَلنَّازِعَات

An Naziat

HR Background

قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌ(8)اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌﭥ(9)

ترجمہ: کنزالایمان کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے۔ آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان دل اس دن خوفزدہ ہوں گے۔ ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌ: دل اس دن خوفزدہ ہوں  گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن (صُور میں ) پھونک ماری جائے گی تواس دن مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرنے والے کفار کا حال یہ ہو گا کہ برے اعمال اور قبیح اَفعال کی وجہ سے ان کے دل خوفزدہ ہوں  گے اور اس دن کی دہشت اور ہَولْناکی کی وجہ سے ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں  گی۔(روح البیان،النّازعات،تحت الآیۃ:۸-۹،۱۰ / ۳۱۷، مدارک،النّازعات، تحت الآیۃ: ۸-۹، ص ۱۳۱۷-۱۳۱۸، ملتقطاً)