banner image

Home ur Surah An Nisa ayat 118 Translation Tafsir

اَلنِّسَآء

An Nisa

HR Background

لَّعَنَهُ اللّٰهُۘ-وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا(118)

ترجمہ: کنزالایمان جس پر اللہ نے لعنت کی اور بولا قسم ہے میں ضرور تیرے بندوں میں سے کچھ ٹھہرایا ہوا حصہ لوں گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان جس پر اللہ نے لعنت کی اور اس نے کہا: میں ضرور تیرے بندوں سے مقررہ حصہ لوں گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَعَنَهُ اللّٰهُ: جس پر اللہ نے لعنت کی۔}یہاں شیطان مراد ہے ، اس پراللہ عَزَّوَجَلَّ نے لعنت کی اور اس نے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں سے مقررہ حصہ ضرور لوں گا یعنی انہیں اپنا اطاعت گزار بناؤں گا ۔