banner image

Home   ur   Surah An Nisa   ayat 27   Translation   Tafsir  

اَلنِّسَآء

An Nisa

HR Background

وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْكُمْ- وَ یُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا مَیْلًا عَظِیْمًا(27)

ترجمہ: کنزالایمان   اور اللہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے اور جو اپنے مزوں کے پیچھے پڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت الگ ہوجاؤ۔   ترجمہ: کنزالعرفان   اور اللہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے اور جو لوگ اپنی خواہشات کی پیروی کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت دور ہوجاؤ۔  

تفسیر: ‎صراط الجنان

وَ یُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اور جو لوگ نفسانی خواہشات کی پیروی کررہے ہیں۔} شانِ نزول:  یہود و نصاریٰ اور مجوسی بھائی اور بہن کی بیٹیوں سے نکاح حلال سمجھتے تھے جب  اللہ  تعالیٰ نے ان سے نکاح کرنے کوحرام فرمایا تو وہ مسلمانوں سے کہنے لگے کہ جس طرح آپ خالہ اور پھوپھی کی بیٹی سے نکاح جائز سمجھتے ہو جبکہ خالہ اور پھوپھی تم پر حرام ہے اسی طرح تم بھائی اور بہن کی بیٹیوں سے بھی نکاح کرو۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم بھی ان کی طرح زنا میں پڑ جاؤ۔  مدارک، النساء، تحت الآیۃ:  ۲۷ ، ص ۲۲۳ ،     تفسیر کبیر، النساء، تحت الآیۃ:  ۲۷ ،  ۴ / ۵۴-۵۵ ، جلالین، النساء، تحت الآیۃ:  ۲۷ ، ص ۷۵ ، ملتقطاً