banner image

Home ur Surah An Noor ayat 24 Translation Tafsir

اَلنُّوْر

An Noor

HR Background

یَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(24)

ترجمہ: کنزالایمان جس دن ان پر گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں جو کچھ کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جس دن ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ: جس دن ان کے خلاف گواہی دیں  گے۔} ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن ان کے خلاف ان کی زبانیں ، ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں  گے۔زبانوں  کا گواہی دینا تو اُن کے مونہوں  پر مُہریں  لگائے جانے سے پہلے ہوگا اور اس کے بعد مونہوں  پر مُہریں  لگادی جائیں  گی جس سے زبانیں  بند ہوجائیں  گے اور اعضاء بولنے لگیں  گے اور دنیا میں  جو عمل کئے تھے وہ ان کی خبر دیں  گے۔( خازن، النور، تحت الآیۃ: ۲۴، ۳ / ۳۴۵)