banner image

Home ur Surah An Noor ayat 42 Translation Tafsir

اَلنُّوْر

An Noor

HR Background

وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ(42)

ترجمہ: کنزالایمان اور اللہ ہی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور اللہ ہی کی طرف پھر جانا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اورآسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: اور آسمانوں  اور زمین کی بادشاہت  اللہ ہی کے لیے ہے۔} ارشاد فرمایا کہ آسمانوں  اور زمین کی بادشاہت کسی اور کے لئے نہیں  بلکہ صرف  اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے کیونکہ وہی ان کا خالق ہے اور وہی ان میں  ہر طرح کا تَصَرُّف فرمانے کی قدرت رکھتا ہے اور مخلوق کوفنا ہونے کے بعد جب دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو سب نے صرف  اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  ہی لوٹنا ہے لہٰذا ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ صرف ایسے قوت والے مالک کی ہی عبادت کرے اور زبان و دل سے اسی کی پاکی بیان کرے۔(روح البیان، النور، تحت الآیۃ: ۴۲، ۶ / ۱۶۴)