banner image

Home ur Surah An Noor ayat 47 Translation Tafsir

اَلنُّوْر

An Noor

HR Background

وَ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَؕ-وَ مَاۤ اُولٰٓىٕكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ(47)

ترجمہ: کنزالایمان اور کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ اور رسول پر اور حکم مانا پھر کچھ ان میں کے اس کے بعد پھر جاتے ہیں اور وہ مسلمان نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور (منافقین) کہتے ہیں : ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور ہم نے اطاعت کی پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد پھر جاتا ہے اور (حقیقت میں ) وہ مسلمان نہیں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَقُوْلُوْنَ: اور کہتے ہیں ۔} اس آیت میں  انسانوں  کے پہلے گروہ کے بارے میں  بتایا گیا کہ وہ کہتے ہیں  ہم  اللہ تعالیٰ اور رسول صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی اطاعت کی، پھر ان میں  سے ایک گروہ اس اقرار کے بعد پھر جاتا ہے اور اپنے قول کی پابندی نہیں  کرتا اورحقیقت میں  وہ مسلمان نہیں  منافق ہیں  کیونکہ ان کے دل ان کی زبانوں  کے مُوَافِق نہیں۔(جلالین، النور، تحت الآیۃ: ۴۷، ص۳۰۰، ملخصاً)