banner image

Home ur Surah Ar Rahman ayat 48 Translation Tafsir

اَلرَّحْمٰن

Ar Rahman

HR Background

ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ(48)فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)

ترجمہ: کنزالایمان بہت سی ڈالوں والیاں ۔ تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان شاخوں والی ہیں ۔ توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ: شاخوں والی ہیں ۔} یہاں سے ان دو جنتوں کے اوصاف بیان کئے جا رہے ہیں، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ ان جنتوں کا ایک وصف یہ ہے کہ وہ دونوں جنتیں پھلوں سے لدی ہوئی شاخوں والی ہیں اور ہر شاخ میں قِسم قِسم کے میوے ہیں ۔( روح البیان، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۴۸، ۹ / ۳۰۶، ملخصاً)

{فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ! اطاعت گزاروں کو ایسا ثواب دے کر اللہ تعالیٰ نے جو تم پر انعام فرمایا تو ان میں سے تم دونوں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟( تفسیر طبری، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۴۹، ۱۱ / ۶۰۴)