banner image

Home ur Surah Ar Rum ayat 11 Translation Tafsir

اَلرُّوْم

Ar Rum

HR Background

اَللّٰهُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(11)

ترجمہ: کنزالایمان الله پہلے بناتا ہے پھر دوبارہ بنائے گا پھر اس کی طرف پھرو گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله پہلے بناتا ہے پھر وہ دوبارہ بنائے گا پھر ا س کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَللّٰهُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ: اللہ پہلے بناتا ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کو پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور اس میں  اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک اور مدد گار نہیں ، بلکہ اس نے اکیلے ہی اپنی قدرت ِکاملہ سے مخلوق کو پیدا فرمایا ہے ، پھر وہ اسے فنا اور معدوم کرنے کے بعد (قیامت کے دن) دوبارہ نئے سرے سے اسی طرح درست بنائے گا جیسے پہلی بار بنایا تھا،پھر دوبارہ بننے کے بعدتمام مخلوق اسی کی طرف لوٹائی جائے گی اور سب کو جمع کیا جائے گا تاکہ ان کے درمیان فیصلہ کیا جائے اور اللہ تعالیٰ برائی کرنے والوں  کو ان کے اعمال کا بدلہ دے گا اور نیکی کرنے والوں  کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے گا۔( تفسیر طبری، الروم، تحت الآیۃ: ۱۱، ۱۰ / ۱۷۱)