banner image

Home ur Surah Ar Rum ayat 29 Translation Tafsir

اَلرُّوْم

Ar Rum

HR Background

بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍۚ-فَمَنْ یَّهْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُؕ-وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ(29)

ترجمہ: کنزالایمان بلکہ ظالم اپنی خواہشوں کے پیچھے ہو لیے بے جانے تو اُسے کون ہدایت کرے جسے خدا نے گمراہ کیا اور اُن کا کوئی مدد گار نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ ظالموں نے جہالت سے اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو جس کو الله نے گمراہ کیا ہو اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مدد گار نہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ:  بلکہ ظالموں  نے جہالت سے اپنی خواہشوں  کی پیروی کی۔} یعنی جن ظالموں  نے اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرایا انہوں  نے جہالت سے اپنی خواہشوں  کی پیروی کی اور کسی دلیل کے بغیر اللہ تعالیٰ کے لئے شریک ثابت کردیا تو جسے اللہ تعالیٰ نے گمراہ کر دیا ہو اسے کوئی ہدایت نہیں  دے سکتا اور مشرکوں  کے لئے کوئی مدد گار نہیں  جو انہیں  اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچا سکے۔( تفسیرکبیر، الروم، تحت الآیۃ: ۲۹، ۹ / ۹۸، جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۳۴۳، ملتقطاً)