banner image

Home ur Surah Ar Rum ayat 38 Translation Tafsir

اَلرُّوْم

Ar Rum

HR Background

فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِؕ-ذٰلِكَ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ٘-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(38)

ترجمہ: کنزالایمان تو رشتہ دار کو ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو یہ بہتر ہے اُن کے لئے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور اُنہیں کا کام بنا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو رشتے دار کو ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ: تو رشتے دار کو ا س کا حق دو۔} یعنی اے وہ شخص! جسے اللہ تعالیٰ نے وسیع رزق دیا،تم اپنے رشتے دار کے ساتھ حسن ِسلوک اور احسان کر کے ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو صدقہ دے کر اور مہمان نوازی کرکے اُن کے حق بھی دو۔رشتہ داروں ، مسکینوں  اور مسافرو ں  کے حقوق ادا کرنا ان لوگوں  کیلئے بہتر ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں  اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کے طالب ہیں  اور وہی لوگ آخرت میں  کامیاب ہونے والے ہیں ۔(مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۹۰۹، روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۳۸، ۷ / ۳۹، خازن، الروم، تحت الآیۃ: ۳۸، ۳ / ۴۶۵، ملتقطاً)

آیت ’’فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ‘‘ سے متعلق دو باتیں :

            یہاں  اس آیت سے متعلق دو باتیں  ملاحظہ ہوں :

(1)…اس آیت سے مَحْرَم رشتہ داروں  کے نَفَقہ کا وُجوب ثابت ہوتا ہے (جبکہ وہ محتاج ہوں )۔(مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۹۰۹)

(2)…اس سے معلوم ہوا کہ جو شخص رشتہ دارو ں  سے حسنِ سلوک اور صدقہ و خیرات ،نام و نَمو د اور رسم کی پابندی کی وجہ سے نہیں  بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کرے وہی ثواب کا مستحق ہے۔