banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 117 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَ(117)وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ(118)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔ اور ان کو سیدھی راہ دکھائی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔ اور انہیں سیدھی راہ دکھائی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَ: اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔} ایک احسان یہ فرمایا کہ ہم نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو روشن کتاب عطا فرمائی جس کا بیان بلیغ اور وہ حدود و اَحکام وغیرہ کی جامع ہے ۔اس کتاب سے مراد توریت شریف ہے۔( جلالین، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۱۷، ص۳۷۷) جو کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بلاواسطہ عطا ہوئی اور حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واسطے سے عطا ہوئی۔

{وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ: اور انہیں  سیدھی راہ دکھائی۔} ایک احسان یہ فرمایا کہ انہیں  عقلی اور سمعی دلائل سے دینِ حق پر مضبوطی سے قائم رہنے ، باطل سے بچے رہنے اور حق سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائی۔(تفسیرکبیر، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۱۸، ۹ / ۳۵۲)