banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 128 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ(127)اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(128)

ترجمہ: کنزالایمان پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے۔ مگر اللہ کے چنے ہوئے بندے۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پیش کئے جائیں گے۔ مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَكَذَّبُوْهُ: پھر انہو ں  نے اسے جھٹلایا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قوم نے حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلایا تو وہ اپنے جھٹلانے کی وجہ سے قیامت کے دن ضرور ہمارے عذاب میں حاضر کئے جائیں  گے اور ہمیشہ جہنم میں  رہیں  گے البتہ اس قوم میں  سے اللہ تعالیٰ کے وہ بَرگُزیدہ بندے جو حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لائے انہوں  نے عذاب سے نجات پائی۔( روح البیان،الصافات،تحت الآیۃ:۱۲۷-۱۲۸،۷ / ۴۸۲، خازن،والصافات، تحت الآیۃ: ۱۲۷-۱۲۸، ۴ / ۲۶، ملتقطاً)