banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 137 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ(137)وَ بِالَّیْلِؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(138)

ترجمہ: کنزالایمان او ربے شک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو۔ اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور (اے لوگو!) بیشک تم صبح کے وقت ان کے پاس سے گزرتے ہو۔ اور رات کے وقت (بھی ان بستیوں سے گزرتے ہو)۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّكُمْ: او ربیشک تم۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں کفارِ مکہ سے فرمایا گیا کہ اے کفارِ مکہ!تم ملک ِشام کی طرف اپنے کاروباری سفروں کے دوران صبح و شام ان بستیو ں سے گزرتے ہو اور ان کی ہلاکت و بربادی کے آثار کا تم اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں کہ ان کی اجڑی ہوئی بستیوں سے عبرت حاصل کرو اور ا س بات سے ڈرو کہ جیسا عذاب اہلِ سدوم پر نازل ہوا ویسا تم پر بھی نازل ہو سکتا ہے کیونکہ جو رب تعالیٰ کفر اور تکذیب کی وجہ سے اہلِ سدوم کو ہلاک کرنے پر قادرہے تو اے کفارِمکہ! وہ تمہیں بھی ہلاک کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔( روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۳۷-۱۳۸، ۷ / ۴۸۵)