banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 177 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ(176)فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ(177)

ترجمہ: کنزالایمان تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ۔ پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بُری صبح ہوگی۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ؟ پھر جب ان کے صحن میں عذاب اترے گا تو ڈرائے جانے والوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ: تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ؟} جب اس سے اوپر والی آیت نازل ہوئی تو کفار نے مذاق اڑانے کے طور پر کہا کہ یہ عذاب کب نازل ہوگا ؟اس کے جواب میں  یہ آیت نازل ہوئی۔اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا اس پختہ وعید کے بعد بھی کفار ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ، پھر جب ان کے صحن میں  وہ عذاب اترے گا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تو ڈرائے جانے والوں  کی کیا ہی بُری صبح ہوگی۔( ابو سعود، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۷۶-۱۷۷، ۴ / ۴۲۵، روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۷۶-۱۷۷، ۷ / ۴۹۸- ۴۹۹، ملتقطاً)