banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 178 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍ(178)وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ(179)

ترجمہ: کنزالایمان اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو۔ اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو۔ اورانہیں دیکھتے رہو تو عنقریب وہ بھی دیکھیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ: اور ان سے منہ پھیرلو۔} یہاں  دوبارہ یہ کلام عذاب کی وعید کوتاکید کے ساتھ بیان کرنے کے لئے کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آیت نمبر174اور175میں  کفار کے دُنْیَوی اَحوال کے بارے میں  کلام فرمایا گیا اور اب یہاں سے ان کے اُخروی اَحوال کے بارے میں  کلام فرمایا جارہا ہے۔اس صورت میں  آیات میں  تکرار نہیں  ہے۔(خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۱۷۸، ۴ / ۲۹)