banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 48 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ(48)كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ(49)

ترجمہ: کنزالایمان اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی۔ بڑی آنکھوں والیاں ۔ گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان کے پاس نگاہیں نیچی رکھنے والی ،بڑی آنکھوں والی (بیویاں ) ہوں گی۔ گویاوہ پوشیدہ رکھے ہوئے انڈے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ عِنْدَهُمْ: اور ان کے پاس۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  ایمان والے مخلص بندوں  کوجنت میں  ملنے والی حوروں  کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں  ۔ وہ اوصاف یہ ہیں ۔(1)وہ حوریں شوہروں  کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں  گی کہ اس کے نزدیک اس کاشوہر ہی صاحب ِحسن اور پیارا ہے۔ (2)بڑی اور خوبصورت آنکھوں  والی ہوں  گی۔(3) وہ گردوغبار سے پاک اوراس قدر صاف شفاف اور سفید ہوں  گی گویا کہ وہ چھپا کر رکھے ہوئے انڈے ہیں۔(جلالین، الصافات، تحت الآیۃ: ۴۸-۴۹، ص۳۷۵، خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۴۸-۴۹، ۴ / ۱۸، ملتقطاً)