banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 65 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُ جُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِ (64)طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ (65)

ترجمہ: کنزالایمان بے شک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے۔ اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے۔ اس کا شگوفہ ایسے ہے جیسے شیطانوں کے سرہوں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّهَا شَجَرَةٌ: بیشک وہ ایک درخت ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  کافروں  کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرمایا گیا کہ بیشک زقوم ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے اور اس کی شاخیں  جہنم کے ہر طبقے میں  پہنچتی ہیں ، اس کا شگوفہ بد صورتی میں  ایسے ہے جیسے شیطانوں  کے سرہوں یعنی نہایت بدہیئت اور قبیح المَنظر ، سانپوں  کے پَھن کی طرح۔چونکہ کفار کا کفر دل میں  تھا اور بد اَعمالیاں  ظاہری جسم میں  اور وہ خود انسانی شکل میں  شیطان تھے۔ اس لئے انہیں  سزا بھی اسی قسم کی دی گئی ،نیز جب ا س درخت کا اصل عُنصر ہی آگ ہے تو آگ اسے کیسے جلائے گی؟( روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۶۴-۶۵، ۷ / ۴۶۵، ملخصاً)