banner image

Home ur Surah As Sajdah ayat 1 Translation Tafsir

اَلسَّجْدَة

Surah As Sajdah

HR Background

الٓمّٓ(1)تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(2)

ترجمہ: کنزالایمان کتاب کا اُتارنا بیشک پروردگارِ عالَم کی طرف سے ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الم۔ کتاب کا اتارنا بیشک پروردگار ِعالم کی طرف سے ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{الٓمّٓ} یہ حروفِ مُقَطَّعات میں  سے ایک حرف ہے،اس کی مراد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔

{تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ: کتاب کا نازل کرنا۔} اس آیت میں  بتایا جا رہا ہے کہ قرآنِ کریم کو معجزہ بناکرنازل کرنا رَبُّ الْعالَمین عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ہے اور اسی وجہ سے اس کے مثل ایک سورت یا چھوٹی سی عبارت بنانے سے عرب کے تمام فصیح و بلیغ لوگ عاجزرہ گئے۔