banner image

Home ur Surah As Sajdah ayat 13 Translation Tafsir

اَلسَّجْدَة

Surah As Sajdah

HR Background

وَ لَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَ لٰـكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ(13)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر ہم چاہتے ہر جان کو اُس کی ہدایت عطا فرماتے مگر میری بات قرار پاچکی کہ ضرور جہنم کو بھر دوں گا ان جِنّوں اور آدمیوں سب سے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر ہم چاہتے توہر جان کو اس کی ہدایت دیدیتے مگر میری یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں ضرور جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھرد وں گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَوْ شِئْنَا: اور اگر ہم چاہتے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اگر ہم چاہتے توہر جان کو ایمان کی ہدایت اور توفیق دیدیتے اور اس پر ایسا لطف و کرم کرتے کہ اگر وہ اس کو اختیارکرتا تو راہ یاب ہوتا ،لیکن ہم نے ایسا نہ کیا، کیونکہ ہم کافروں  کوجانتے تھے کہ وہ کفر ہی اختیار کریں  گے،اور میری یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں  ضرور جہنم کو ان جنوں  اور انسانوں  سے بھردوں  گا جنہوں  نے کفر اختیار کیا ۔( مدارک، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۹۲۶، خازن، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۳، ۳ / ۴۷۷، ملتقطاً)

 جنوں  اور انسانوں  سے جہنم کو بھردیا جائے گا:

            معلوم ہو ا کہ جہنم کو کافر جنوں  اور انسانوں  سے بھر دیاجائے گا۔ ایک اور مقام پر ابلیس کو مُخاطَب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’ لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ‘‘ (ص:۸۵)

ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک میں  ضرور تجھ سے اور تیری پیروی کرنے والوں  سے سب سے جہنم بھردوں  گا۔