banner image

Home ur Surah As Sajdah ayat 14 Translation Tafsir

اَلسَّجْدَة

Surah As Sajdah

HR Background

فَذُوْقُوْا بِمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَاۚ-اِنَّا نَسِیْنٰكُمْ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(14)

ترجمہ: کنزالایمان اب چکھو بدلہ اس کا کہ تم اپنے اس دن کی حاضری بھولے تھے ہم نے تمہیں چھوڑ دیا اب ہمیشہ کا عذاب چکھو اپنے کئے کا بدلہ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو اب چکھو اِس بات کا بدلہ کہ تم نے اپنے اس دن کی حاضری کو بھلادیا تھا،بیشک ہم نے تمہیں چھوڑ دیا اور اپنے اعمال کے بدلے میں ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَذُوْقُوْا: تو چکھو۔} جب کافر جنّات اور انسان جہنم میں  داخل ہوں  گے تو جہنم کے خازن اُن سے کہیں  گے’’تو اب عذاب کا مزہ چکھو کیونکہ تم نے اپنے اس دن کی حاضری کو بھلادیا تھا اور دنیا میں  ایمان نہ لائے تھے ،بیشک ہم نے تمہیں  عذاب میں  چھوڑ دیا، اب تمہاری طرف کوئی توجہ نہ ہوگی اور تم اپنے کفر و تکذیب کے بدلے میں  ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو ۔( خازن، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۴، ۳ / ۴۷۷، ملخصاً)